مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے جنوبی فلسطین کے علاقے عراد میں ایک چھاپے کے دوران دو فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ گرفتار فلسطینی نوجوان گذشتہ جمعرات کو ایک اسرائیلی فوجی اہلکار کے قتل کے الزام میں ماخوذ تھے اور سیکیورٹی ادارے انہیں تلاش کر رہے تھے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی نوجوانوں کو گذشتہ جمعہ کو حراست میں لیا گیا تھا تاہم ان کی گرفتاری کی خبر آج جاری کی گئی ہے۔اسرائیل کے بدنام زمانہ تفتیشی ادارے’شاباک‘ کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہÂ دوران تفتیش دونوں فلسطینیوں نے فوجی اہلکار روکن کوکیا کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔
شاباک کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی اہلکار کے قتل کے بعد دونوں فلسطینیوں نے اس کا اسلحہ چھین لیا تھا۔ اس وقت صیہونی فوج اور خفیہ اداروں نے اسے نسلی کارروائی قرار دیا تھا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوجی کوکیا کو گذشتہ جمعرات کو عراد شہر میں ایک تجارتی مرکز کے قریب نامعلوم افراد نے قتل کردیا تھا۔
