فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پراسیکیوٹر کی طرف سے عائد کردہ فردجرم میں اسیر منصور الخطیب پر گذشتہ ماہ بتاح تکفا میں صہیونی آباد کاروں پر چاقو سے حملے کی کوشش کا الزم عائد کیا گیا ہے۔
فرد جرم کی سامنے آنے والی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی ملٹری پراسیکیوٹر نے الزام عائد کیا ہے کہ اسیر منصور الخطیب نے بتاح تکفا میں متعدد مرتبہ صہیونی آباد کاروں اور فوجیوں پر چاقو سے قاتلانہ حملوں کی کوشش کی۔ اس کے علاوہ وہ بغیر اجازت کے اسرائیلی علاقوں میں داخل ہوا۔ نیز اس نے پکڑے جانے سے قبل اپنا چاقو حملوں کے لیے ایک اور فلسطینی کو دے دیا تھا۔
عدالت نے اسیر منصور الخطیب کے خلاف عاید کردہ فرد جرم پر فیصلہ موخر کرتے ہوئے مزید قانونی کارروائی کے لیے اس کی حراست میں توسیع کردی ہے۔
خیال رہے کہ اسیر منصور سنہ 2015ء اور 2016ء میں بھی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہوا تھا اور اس پر اسرائیل کے خلاف مزاحمتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
