طولکرم – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ’عوفر‘ نامی ایک فوجی عدالت نے مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے صحافی 26 سالہ یوسف شلبی کو ڈیڑھ سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے یوسف شلبی کو 23 مارچ 2017ء کو اس کے گھر سے حراست میں لینے کے بعد چھ ماہ کے لیے جیل میں ڈال دیا تھا۔ اس دوران اس کے خلاف مقدمہ کی کارروائی جاری رہی۔ گذشتہ روز اسرائیلی فوجی عدالت نے شلبی کو اٹھارہ ماہ قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔یوسف شلبی فلسطین کی متعدد اخباری ایجنسیوں اور نیوز ویب سائٹس کے لیے کام کرتے ہیں۔ اسے اس سے قبل عباس ملیشیا بھی گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنا چکی ہے۔
