فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے نابلس کے علاقے تل سے تین مشتبہ فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔ گرفتار فلسطینی سالہ معاذ بلال اشتیہ سیل سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس گروپ میں معاذ بلال اشتیہ کے ساتھ محمد Â اور احمد رمضان Â شامل ہیں۔
ان تینوں کو اسرائیلی فوج کی خفیہ نگرانی کرنے اور صیہونی آباد کاروں کی گاڑیوں کو گھات لگا کر حملوں کی کوشش کے دوران حراست میں لیا گیا۔
اسرائیلی خفیہ ادارے’شاباک‘ کا کہنا ہے کہ حماس کا خفیہ مزاحمتی سیل رواں ماہ کے وسط اور آخر میں صیہونی آباد کاروں کا بھیس بدل کر اسرائیلی فوجیوں کے اغواء کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔ انہیں غزہ کی پٹی میں موجود عمر عصیدہ نامی ایک فلسطینی کی طرف سے ہدایات مل رہی تھیں۔
