• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی عدالت کا فلسطینی مکان پر صیہونیوں کا قبضہ ختم کرنے کاحکم

جمعہ 20-10-2017
in فلسطین
0
0Pala8952
0
SHARES
0
VIEWS

الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں رہائش پذیر آل ابو رجب نامی ایک فلسطینی خاندان نے اپنے مکان پر صیہونی آباد کاروں کے ناجائز قبضے کے خلاف جاری قانونی جنگ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اسرائیلی سپریم کورٹ نے اسرائیلی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ آل ابو رجب کے مکان پر قبضہ کرنے والے صیہونیوں کو وہاں سے نکالے اور مکان اس کے فلسطینی مالکان کے حوالے کیا جائے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الخلیل شہر میں تعمیراتی کمیٹی کے چیئرمین انجینیر عماد حمدان نے بتایا کہ تعمیراتی کمیٹی آل ابو رجب کے مکان پر صیہونیوں کے قبضے کے معاملے کی قانونی پیروی کررہی ہے۔ انہوں نے فلسطینی وکلاء کےساتھ مل کر اسرائیلی سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس میں آل ابو رجب کے گھر پر صیہونیوں کے غیرقانونی قبضے کو چیلنج کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ عدالت نے کئی سال سے جاری کیس کی بار بار سماعت کے بعد اسرائیلی پراسیکیوٹر جنرل کی سفارشات کو مسترد کرتے ہوئے فیصلہ ابو رجب کے حق میں دیا ہے۔

خیال رہے کہ صیہونی آباد کاروں نے اپریل 2012ء کو صیہونی آباد کاروں نے آل ابو رجب کے مکان پر دھاوا بول کر قبضہ کرلیا تھا۔ اسرائیلی عدالت نے ایک بار صیہونیوں کو مکان سے نکلوا دیا تھا تاہم سنہ 2013ء میں انہوں نے دوبارہ مکان پر قبضہ کرلیا۔

بعد ازاں الخلیل کی تعمیراتی کمیٹی نے فلسطینی خاندان کے مکان پر صیہونیوں کا قبضہ ختم کرانے کے لیے اسرائیلی سپریم کورٹ میں درخواست دی تھی۔ تاہم عدالت نے صیہونیوں کے قبضے کو قانونی قرار دے کر فلسطینیوں کی درخواست خارج کردی تھی۔ تعمیراتی کمیٹی اور وکلاء نے فیصلے کو دوبارہ چیلنج کردیا تھا۔ اگرچہ عدالت نے فلسطینی خاندان کا مکان خالی کرنے کے حق میں فیصلہ دیا ہے تاہم اس پرعمل درآمد کے لیے اسرائیلی داخلی سلامتی کے وزیر کی منظوری درکار ہے۔

اس سے قبل پچیس جولائی کو 100 صیہونی غنڈہ گردوں نے آل ابو رجب کے مکان پر دھاوا بول کر وہاں پر رہنے والے فلسطینی بچوں، خواتین اور مردوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں گھر سے نکال دیا گیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی عدالت کا فلسطینی مکان پر صیہونیوں کا قبضہ ختم کرنے کاحکم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.