• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی عدالت نے معمر فلسطینی کی عمر قید کی سزا بحال کردی

منگل 06-06-2017
in فلسطین
0
0Pala7429
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی ایک عدالت نے 74 سالہ فلسطینی یوسف حسن احمد ابو الخیر جنہیں 1983ء کو قیدیوں کے تبادلے کے تحت رہا کیا گیا تھا کی عمر قید کی سزا دوبارہ بحال کردی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سنہ 1983ء میں اسرائیل اور تحریک فتح کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت عمر قید سے رہائی پانے والے فلسطینی یوسف حسن ابو الخیر کی اسرائیلی شہریت ختم کردی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق ابو الخیر چونکہ شمالی فلسطین کے شہر عکا سے تعلق رکھتے ہیں۔ صہیونی ریاست کے قانون کے تحت ان علاقوں کے باشندے صہیونی ریاست کے قانونی باشندے ہیں مگر اسرائیلی حکومت نے یوسف حسن ابو الخیر کی شہریت منسوخ کردی تھی۔

ابو الخیر اپنی شہریت کی بحالی اور خاندان سے ملنے کی کوشش کرتے رہے ہیں مگر انہیں نہ صرف شہریت نہیں دی گئی بلکہ حال ہی میں انہیں دوبارہ حراست میں لیا گیا۔ جہاں اسرائیلی عدالت نے ان کی عمر قید کی سزا دوبارہ بحال کردی ہے۔

یوسف حسن ابو الخی کو 23 نومبر1983ء کو تحریک فتح اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت رہا کیا گیا۔ اس معاہدے کے تحت جنوبی لبنان میں حراست میں لیے گئے تمام 4700 اسیران کو رہا کردیا گیا تھا جب کہ 65 اسیران کی اسرائیلی جیلوں سے رہائی عمل میں لائی گئی تھی۔ اس کے بدلےمیں فتح نے اسرائیل کے جنگی قیدی بنائےچھ فوجی رہا کرائے تھے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی عدالت نے معمر فلسطینی کی عمر قید کی سزا بحال کردی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.