الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی عدالت کی جانب سے انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت پابند سلاسل ایک فلسطینی شہری کی قید میں پانچویں بار توسیع کی گئی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 19 سالہ اسیر سماعیل ابو عرام کی مدت حراست میں Â پانچویں بار توسیع کی گئی ہے۔فلسطینی وکیل خالد محاجنہ کا کہنا ہے کہ ابو عرام کی سزا میں تجدید دستور کے آرٹیکل 19 کے تحت کی گئی ہے اسرائیلی فوج ماضی میں 11 بار گرفتار کرکے جیلوں میں قید کرچکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ صہیونی عدالت کی طرف سے پراسیکیوٹر کو کہا گیا تھا کہ وہ ابو عرام کی سزا میں توسیع کی خبر میڈیا کو جاری نہ کرے۔
