• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی عدالت سے فدائی حملے کے سہولت کاروں پر فرد جرم عائد

پیر 03-07-2017
in فلسطین
0
0Pala7683
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینیوں پر حال ہی میں باب العامود کے مقام پر کی گئی فدائی کارروائی میں حملہ آوروں کو سہولت فراہم کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے دو شہریوں کو حال ہی میں اسرائیلی فوج نے حراست میں لیا تھا۔ ان کے خلاف پیش کردہ الزامات میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے باب العامود کے مقام پر ایک فدائی حملے کے لیے فلسطینی مزاحمت کاروں کو وہاں پر پہنچانے میں مدد فراہم کی تھی جنہوں نے فدائی حملے کرکے ایک خاتون اسرائیلی فوجی اہلکار کو ہلاک اور چھ کو زخمی کردیا تھا۔

عبرانی نیوز ویب پورٹل ’حدشوت۔۱،  اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ باب العامود میں فدائی حملے اور ایک خاتون فوجی اہلکار کی ہلاکت کے پانچ روز بعد پولیس نے دو فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لیا تھا۔ ان دونوں کا تعلق باب العامود کے مقام سے ہے۔ اسرائیلی پولیس نے الزام عائد کیا تھا کہ دونوں ملزمان نے فدائی حملے کے لیے تین فلسطینی حملہ آوروں کو وہاں تک لانے میں مدد فراہم کی تھی۔

خال رہے کہ غرب اردن کے شہر رام اللہ سے تعلق رکھنے والے تین  فلسطینیوں براء صالح، اسامہ احمد عطا اور عادل المنکوش کو 16 جون کو باب العامود کے مقام پر گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ صہیونی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ تینوں فلسطینیوں نے فدائی حملے میں ایک خاتون فوجی کو ہلاک اور چھ کو فائرنگ اور چاقو کے حملوں میں شدید زخمی کردیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی عدالت سے فدائی حملے کے سہولت کاروں پر فرد جرم عائد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.