رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ بیانات میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی عدالت نے زیر حراست دو فلسطینی خواتین کی مدت حراست میں آٹھ دن کی توسیع کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رام اللہ کے نواحی علاقے البیرہ کی رہائشی روان عمبر اور الخلیل شہر کی صابرین ابو شرار کی مدت حراست میں آٹھ روز کی توسیع کی ہے۔
خیال رہے کہ دونوں فلسطینی خاتون عمبر کواسرائیلی فوج نے 23 جولائی کو جب کہ ابو شرار کو 26 کو حراست میں لیا گیا تھا۔
