رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام نے فلسطین کی منتخب ممبر پارلیمان خالدہ جرار کو رہا کرنے سے انکار کرتے ہوئے ان کے خلاف چھ ماہ کی انتظامی حراست کی سزا جاری کردی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس سے دو روز قبل اسرائیل ایک فوجی عدالت نے عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کی سینئر رہنما کی قید میں 48 گھنٹے کا اضافہ کیا تھا تاکہ ان پر مقدمہ چلایا جائے یا انہیں انتظامی حراست میں لیا جاسکے۔اسرائیلی فوج نے خالدہ جرار کو 2 جولائی کو انکے گھر سے حراست میں لے لیا تھا۔ انسانی حقوق کے ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق خالدہ جرار کو دوران حراست تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
