رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام کی جانب سے بزرگ فلسطینی سیاست دان اور فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن الشیخ Â حسن یوسف کی انتظامی قید میں مسلسل چوتھی بار تین ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق زیرحراست فلسطینی سیاست دان الشیخ حسن یوسف کے صاحبزادے اویس دار خلیل نے بتایا کہ Â ’عوفر‘ نامی اسرائیلی فوجی عدالت نے ان کے والد 62 سالہ حسن یوسف کیا انتظامی حراست میں مزید تین ماہ کی تجدید کی گئی ہے۔خیال رہے کہ الشیخ حسن یوسف کو اسرائیلی فوج نے اکتوبر 2015ء کو حراست میں لیا تھا۔ وہ اب تک 15 ماہ انتظامی قید کے طورپر صہیونی جیلوں میں پابند سلاسل ہیں۔
الشیخ حسن یوسف اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے اہم رہ نما ہیں اور وہ ماضی میں بھی Â کئی سال تک اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔