• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی عدالت سے ایک فلسطینی خاتون کی سزا میں معمولی کمی

ہفتہ 15-07-2017
in فلسطین
0
0Pala7841
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ بیت المقدس میں قائم اسرائیل کی ایک عدالت نے زیرحراست فلسطینی سماجی کارکن عطایا ابو عیشہ کی سزا میں کمی کے لیے دی گئی درخواست پر فیصلہ کرتے ہوئے اس کی سزا میں ایک سال کم کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب بئر سبع کی ایک عدالت نے ایک دوسری فلسطینی خاتون نسرین ابو کمیل کے مقدمہ کی سماعت ملتوی کردی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الدامون جیل میں قید اسیرہ عطایا ابو عیشہ کی سزا پانچ سال سے کم کرکے چار سال کردی گئی ہے۔

ابو عیشہ کو ڈیڑھ سال قبل رام اللہ کے نواحی علاقے کفر عقب سے حراست میں لیا گیا تھا۔ اس پر ایک صہیونی آباد کار پر چاقو سے حملے کی کوشش کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا اور اسے پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ابو عیشہ کے وکلاء نے پانچ سال قید کے خلاف اپیل عدالت میں اپیل کی تھی جس پر گذشتہ روز عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے سزا میں ایک سال کی کمی کی ہے۔

اسیرہ ابو عیشہ ایک بیس سالہ سماجی کارکن ہیں اور الدامون جیل میں خواتین قیدیوں کی نمائندہ ہیں۔ اس جیل میں 20 فلسطینی خواتین پابند سلاسل ہیں جب کہ مجموعی طور پر 57 فلسطینی خواتین اسرائیلی زندانوں میں قید ہیں۔

اسیرہ نسریل ابو کمیل کا تعلق حیفا شہر سے ہے اور وہ غزہ کی پٹی کے ایک شہری کے ساتھ شادی شدہ ہیں۔ اسے دو سال قبل حیفا میں اپنے مریض والد کی عیادت کے لیے آنے کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔ اس کے سات بچے ہیں جن میں سے بڑے بیٹے کی عمر 17 سال اور سب سے چھوٹے کی 2 سال ہے۔43 سالہ ابو کمیل رہائی کا امکان ہے مگر فی الحال اسرائیلی عدالت نے اس کے خلاف دائر مقدمہ کی سماعت ملتوی کردی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی عدالت سے ایک فلسطینی خاتون کی سزا میں معمولی کمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.