• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی عدالتوں سے فلسطینی اسیران کو قید اور جرمانوں کی سزائیں

ہفتہ 19-08-2017
in فلسطین
0
0Pala8304
0
SHARES
1
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز اسرائیل کی دو فوجی عدالتوں ’عوفر‘ اور ’سالم‘ نے پانچ فلسطینی اسیران کو مختلف عرصے کے لیے قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی عدالت سے اسیر مومن مخلوف کو 34 ماہ قید اور 4 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 1100 ڈالر بنتی ہے۔

اسی طرح صہیونی عدالت نے محمد خضور کو آٹھ ماہ قید اور تین ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی۔

صہیونی عدالت کی طرف سے اسیر نبیل ایاد صوالحی کو 14 ماہ قید اور 4 ہزار شیکل جرمانہ، احمد محمد عرایشہ کو 14 ماہ قید اور 2 ہزار شیکل جرمانہ۔ حمزہ نمروطی کو سات ماہ قید اور دو ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ عوفر عدالت نے 12 اسیران کی مدت حراست میں تین سے چھ ماہ کی توسیع کی۔ سزاؤں کی تجدید کا سامان کرنے والے ایک درجن اسیران انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت پابند سلاسل ہیں۔

کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گرفتاری کے وقت تین فلسطینیوں کو ہولناک تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی عدالتوں سے فلسطینی اسیران کو قید اور جرمانوں کی سزائیں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.