• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں فلسطینی نوجوان شہید، دو زخمی

اتوار 18-12-2016
in فلسطین
0
0Pala5380
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں آج اتوار کو فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں بیت ریما کے مقام پر ایک 19 سالہ فلسطینی نوجوان شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج نے انیس سالہ احمد حازم عطا الریماوی کو گولیاں ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق بیت الریما کے نواحی علاقے الصدر میں اسرائیلی فوج کے چھاپے کے دوران نہتے فلسطینیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران قابض فورسز نے مظاہرین پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں عطا الریماوی اور دو دیگر فلسطینی زخمی ہوگئے۔ الریماوی کو رام اللہ میں شہید یاسرعرفات اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

طبی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔ ان میں سے دو فلسطینی براہ راست فائرنگ جب کہ ایک شہری دھاتی گولی لگنے سے زخمی ہوا۔

خیال رہے کہ شہید فلسطینی احمد سابق فلسطینی اسیر حازم الریماوی کا بیٹا ہے۔ حازم الریماوی ساڑھے چودہ سال اسرائیلی جیل میں قید رہنے کے بعد تین ماہ قبل رہا  ہوئے تھے۔

یکم اکتوبر 2014ء کے بعد سے جاری تحریک انتفاضہ القدس کے دوران اب تک 269 فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔ شہداء انتفاضہ میں سوڈان اور اردن کے شہری بھی شامل ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں فلسطینی نوجوان شہید، دو زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.