• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی جیلوں میں قید تنہائی کے شکار فلسطینیوں کی جانوں کو خطرہ

پیر 11-09-2017
in فلسطین
0
0Pala8527
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید تنہائی میں ڈالے گئے فلسطینیوں کی زندگیوں کو لاحق خطرات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ مسلسل قید تنہائی کے تحت پابند سلاسل فلسطینیوں کی صحت بری طرح خراب ہوچکی ہے، جس کے نتیجے میں ان کی زندگیوں کو غیرمعمولی خطرات لاحق ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں 12 فلسطینی قید تنہائی میں ڈالے گئے ہیں۔ ان میں سے بعض اسیران کو قید تنہائی میں ڈالے جانے کو کئی سال گذر چکے ہیں۔ قید تنہائی کے شکار فلسطینی خطرناک امراض کا شکار ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ برس الخلیل سے تعلق رکھنے والا ایک فلسطینی رائد عبدالسلام الجعبری طویل قید تنہائی کے بعد جام شہادت نوش کرگیا تھا جس کے بعد قید تنہائی کے اور خطرناک امراض کے نتیجے میں صہیونی زندانوں میں جان کی ہازی ہارنے والے اسیران کی تعداد تین ہوگئی ہے۔

انسانی حقوق کے مندوب ریاض الاشقر نے خبردار کیا کہ اگر قید تنہائی میں ڈالے گئے اسیران کو بروقت طبی امداد فراہم نہیں کی گئی توان کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں کیونکہ قید تنہائی کے تحت پابند سلاسل اسیران میں بعض چار سال سے مسلسل تنہائی میں قید کاٹ رہے ہیں۔

قید تنہائی کا سامنا کرنے والے اسیران میں حسام یونس عمر، موسیٰ سعید صوفان سنہ 2013 سے مسلسل قید تنہائی کا شکار ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی جیلوں میں قید تنہائی کے شکار فلسطینیوں کی جانوں کو خطرہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.