بیت لحم – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سے انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت جیل میں قید کیے گئے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے تین مقامی رہنماؤں کو چار ماہ کے بعد رہا کردیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسیطن کے مطابق رہائی پانے والے حماس رہنما خالد طافش انور زبون ، ڈاکٹر غسان ھرماس اور الشیخ حسن الوردیان فلسطینی مجلس قانون ساز کے ارکان ہیں۔ ان کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم سے ہے اور تینوں کو ’عوفر‘ جیل میں قید کیا گیا تھا۔
حماس رہنماؤں کی رہائی کے بعد بیت لحم میں ان کے گھروں پر جشن کا سماں تھا۔ شہریوں کی بڑی تعداد صہیونی جیل سے رہائی پر انہیں مبارک دینے کے لیے ان کے گھروں پر جمع ہوگئی تھی۔
