• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی جلادوں کا اسیر فلسطینی رُکن پارلیمنٹ پر وحیشانہ تشدد

جمعرات 22-02-2018
in فلسطین
0
0Pala10258
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیل میں 51 روز سے مسلسل پابند سلاسل فلسطینی رکن پارلیمان پر صیہونی جلادوں نے وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں ان کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ دوسری جانب مضروب فلسطینی رکن پارلیمان کے اہل خانہ نے ناصر عبدالجواد کی زندگی بچانے کے لیے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رکن پارلیمنٹ ناصر عبدالجواد کے اہل خانہ نے رام اللہ میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اسیر پر دوران حراست صیہونی جلادوں نے ہولناک تشدد کیا ہے۔ انہیں کئی روز سے مسلسل بیدار رکھا جا رہا ہے۔ جسمانی، ذہنی اور نفسیاتی تشدد کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہو چکی ہے مگراس کے باوجود صیہونی جیلرانہیں اسپتال منتقل کرنے کے بجائے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی زندگی کو خطرے میں ڈالے ہوئے ہیں۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہوں نےٹرائل کے دوران آئے ناصر عبدالجواد کو جج کو یہ کہتے سنا کہ اسرائیلی تفتیش کاروں نے انہیں ہولناک تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ صیہونی جیلروں نے انہیں ’بتاح تکفا‘ ٹارچر سیل منتقل کردیا ہے جب کہ انہیں غزہ کی پٹی بے دخل کرنے کی دھمکیوں کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔

قبل ازیں انہیں حیفا شہر میں قائم الجلمہ حراستی مرکز میں کئی روز تک مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔

اہل خانہ نے اسرائیلی عدالت اور تفتیش کاروں پر ناصر عبدالجواد کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ صیہونی حکام نے اسیر رہنما کو بغیر کسی الزام کے مزید کئی روز تک زیر تفتیش کرکھنے اور وکیل سے ملاقات کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اہل خانہ نے فلسطینی مجلس قانون ساز، فلسطینی اتھارٹی، انسانی حقوق کی علاقائی اور عالمی تنظیموں، عالمی پارلیمان اور بین الاقوامی ابلاغی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ناصر عبدالجواد پرکی غیرقانونی حراست اور انہیں تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں تاکہ ان کی زندگی بچانے کے لیے صیہونی ریاست پر دباؤ ڈالا جاسکے۔

خیال رہے کہ فلسطینی رکن پارلیمنٹ ناصر عبدالجواد کو اسرائیلی فوج نے کئی ہفتے قبل حراست میں لیا تھا۔ انہیں پانچ سال ملائیشیا میں تعلیمی سلسلے میں قیام کے بعد وطن واپسی پر حراست میں لیا گیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی جلادوں کا اسیر فلسطینی رُکن پارلیمنٹ پر وحیشانہ تشدد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.