• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی انسانی حقوق گروپ کا فلسطینی اسیران سے اظہار یکجہتی

ہفتہ 22-04-2017
in فلسطین
0
0Pala6884
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے’بتسلیم‘ نے اسرائیلی زندانوں میں اجتماعی بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی انسانی حقوق گروپ ’بتسلیم‘ 9 مئی کو اپنا دسواں یوم تاسیس منا رہی ہے۔ اس روز مختلف مقامات پرہونے والی تقریبات کے لیے تنظیم کی طرف سے سی ڈیز بھی جاری کی گئی ہیں جن میں فلسطین میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ فلسطینی اسیران کے مسائل اور مطالبات کو بھی اجاگر کیاجا رہا ہے۔

اس سلسلے میں بتسلیم ایک دستاویزی فلمی نمائش کا بھی اہتمام کرے گی جس میں فلسطین میں گذشتہ پچاس سال سے جاری اسرائیلی فوج کے مظالم کو اجاگر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس نمائش کے لیے ’بدتر میں بہتر‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ’بتسلیم‘ نئے سنہ 2007ء کو غرب اردن میں شہریوں میں کیمرے تقسیم کیے اور انہیں کہا گیا تھا کہ وہ انسانی حقوق کی پامالیوں کو ان کیمروں میں محفوظ کریں۔ صہیونی آباد کاروں کے حملوں اور نقل وحرکت کی راہ میں عائد پابندیوں کے واقعات کو رپورٹ کرکے تصاویر اور ویڈیوز کی شکل میں محفوظ کریں۔

بتسلیم کی نمائش سے تین روز قبل فلسطینی فوٹو گرافروں خدیجہ اور نیوین بشارات کی تیار کردہ دستاویزی فلموں کی سی ڈیز پیش کی جائیں گی۔ ان دونوں خواتین نے وادی اردن میں اپنے خاندانوں کو درپیش مشکلات کو ان سی ڈیز میں محفوظ کیا ہے۔ اس ان سی ڈیز میں محفوظ مناظر میں وادی اردن میں قائم صہیونی کالونیوں اور ان کی وجہ سے درپیش مشکلات، فلسطینیوں کو پانی، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات سے محرومی کو اجاگر کرنے کی منفرد کوشش کی گئی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی انسانی حقوق گروپ کا فلسطینی اسیران سے اظہار یکجہتی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.