• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی اخبار نے صہیونی فوج کے مظالم کا بھانڈہ پھوڑ دیا

جمعرات 12-01-2017
in فلسطین
0
0Pala5659
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نےصہیونی فوج کے مظالم کا بھانڈہ پھوڑتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ فوج نے دو ہفتے قبل زخمی کی گئی ایک فلسطینی خاتون کو علاج کی اجازت دینے سے منع کردیا تھا جس کے باعث فلسطینی خاتون کی حالت مزید ابتر ہو گئی تھی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 30 دسمبر کو بیت المقدس میں قلندیا کے مقام پر اسرائیلی پولیس نے ایک فلسطینی خاتون گولیاں مار کر زخمی کردیا تھا۔ صہیونی پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ خاتون نے فوجیوں پر چاقو سے حملے کی کوشش کی تھی تاہم اس کے حملے میں کوئی فوجی زخمی نہیں ہوا تھا۔ اسرائیلی فوجیوں نے گولیاں مار کر مشتبہ فلسطینی خاتون مزاحمت کار کو زخمی کردیا تھا۔ فوجیوں نے ڈیڑھ گھنٹے تک امدادی اداروں کے کارکنوں کو زخمی فلسطینی کے قریب جانے سے روکے رکھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تصویری ویڈیوز سے صاف پتا چلتا ہے کہ فوج نے ڈیڑھ گھنٹے تک زخمی خاتون کو علاج کی سہولت سے محروم رکھا۔ عینی شاہدین نے اسرائیلی فوج کی طرف سے عائد کردہ پابندی کی تصدیق کی تھی۔

ادھر انسانی حقوق کی تنظیم ڈاکٹرز ایسوسی ایشن برائے انسانی حقوق کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلال احمر فلسطین کے طبی امدادی کارکن زخمی فلسطینی حشمہ سے 30 یا 40 میٹر کی مسافت پر تھے۔ صہیونی فوج نے انہیں زخمی خاتون کے قریب جانے سے روک دیا تھا۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق ڈیڑھ گھنٹے تک زمین پر بے یارو مدد گار پڑی رہنے والی خاتون کو اسرائیلی امدادی ادارے’ڈیوڈ کریسنٹ‘ کے کارکنوں کو زخمی خاتون کو طبی امداد فراہم کرنے کی اجازت دی تھی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی اخبار نے صہیونی فوج کے مظالم کا بھانڈہ پھوڑ دیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.