رام اللہ ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی حکومت نے آسٹریا، جمہوریہ چیک، رومانیہ اور ہنگری سے اپنے سفیر واپس بلا لیے. چاروں یورپی ملکوں نے امریکی سفارتخانے کی منتقلی کی تقریب میں شرکت کی تھی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتین کی فلسطین کے معاملے پر ترک صدر رجب طیب ایردوان سے بات چیت ہوئی ہے جس کے دوران دونوں سربراہان نے اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینیوں کے جانی نقصان کی مذمت کی اور غزہ میں تشدد روکنے کا مطالبہ کیا۔رجب طیب ایردوان نے عالمی برادری کی خاموشی کی بھی مذمت کی اور کہا کہ یونہی خاموش رہے تو عالمی افراتفری میں ڈاکے شروع ہو جائیں گے۔
غزہ کی صورت حال پر عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا۔