الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں فلسطینیی شہریوں نے یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں پر سنگ باری کی اور ان پر پٹرول بموں سے حملے جس کے نتیجے میں یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں کو نقصان Â پہنچا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی شہریوں نے ’کریات اربع‘ کالونی کے مشرق میں بائی پاس روڈ نمبر 60 پر یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں پر پٹرول بم پھینکے جس کے نتیجے میں متعدد گاریوں میں آگ لگ گئی۔انتفاضہ یوتھ فورس کے مطابق فلسطینی نوجوانوں کی طرف سے یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں پر سنگ باری اور پٹرول بم حملے انتفاضہ القدس کا اہم ہتھیار ہیں۔ یکم اکتوبر 2015ء کے بعد 2016ء کے اختتام تک فلسطینی شہریوں نے یہودی آباد کاروں اور فوجیوں کی گاڑیوں پر 1602 بار سنگ باری اور پٹرول بموں سے حملے کیے۔