• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

چاقو کے حملے میں صیہونی آباد کار ہلاک

منگل 06-02-2018
in فلسطین
0
0Pala10097
0
SHARES
0
VIEWS

نابلس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پولیس کے مطابق سوموار کو فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں ایک فلسطینی نے چاقو گھونپ کر صیہونی آباد کار کو قتل کردیا۔ یہ واقعہ سوموار کے روز ’ارئیل‘ کے مقام پر پیش آیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم فلسطینی حملہ آور نے ارئیل صیہونی کالونی کے قریب ایک آباد کار کو چاقو گھونپا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور واردات کے بعد جائے وقوعہ سے بہ حفاظت فرار ہوگیا۔ اس کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق فلسطینی نوجوان نے ایک بس اسٹینڈ کے قریب صیہونی آباد کار پر چاقو سے حملہ کیا۔ اسے زخمی حالت میں تل ابیب کے قریب بتاح تکفا میں بلنسن اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک فوجی افسر نے حملہ آور کی شناخت کرلی ہے۔ فوجیوں نے اس کے تعاقب کی کوشش کی مگر وہ اپنی گاڑی کے ساتھ فرار ہو گیا۔

مقتول صیہونی آباد کار کی شناخت ایتمار بن گال کے نام سے کی گئی ہے اور اس کی عمر چالیس سال ہے۔ وہ نابلس میں ھاربراکھا صیہونی کالونی میں ایک اسکول میں استاد ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieچاقو کے حملے میں صیہونی آباد کار ہلاک
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.