فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں 80 آباد کاروں کا ایک مسجد کے المغاربہ دروازے سے احاطے میں داخل ہوگیا جہاں پر انہوں نے تلمودی رسومات کی ادائیگی کی۔
اس دھاوے کے دوران ایک اسرائیلی پولیس اہلکار نے فلسطینیوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لئے اپنے کندھوں پر اسرائیلی جھنڈا اٹھا رکھا تھا۔ اس کے جواب میں فلسطینی نمازیوں اور مسجد اقصیٰ کے محافظوں نے نعرہ تکبیر بلند کرنا شروع کردئیے۔
مسجد اقصیٰ کے شعبہ اسلامی اوقاف نے اس اشتعال انگیز قدم کی شدید مذمت کی۔
حالیہ مہینوں کے دوران صہیونی انتہا پسندوں نے اسرائیلی پولیس کی حفاظت تلے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخلے کی سرگرمیوں کو بڑھا دیا ہے۔ فلسطینی نمازی بھرپور کوشش سے ان آبادکاروں کی مخالفت کرتے ہوئے اور بعض اوقات نوبت پرتشدد جھڑپوں تک پہنچ جاتی ہے۔
