رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام نے دو ہزار شیکل کی ضمانت کی وصولی کے بعد ایک فلسطینی صحافی محمد عطوان کو رہا کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کے مندوب منذر ابو احمد نے بتایا کہ صیہونی حکام نے زیرحراست صحافی عطوان کو رہا کردیا ہے۔ عطوان کو گرفتاری کے بعد عقوبت خانے میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔خیال رہے کہ صحافی محمد عطوان کو اسرائیلی فوج نے حراست میں لینے کے بعد عوفر جیل منتقل کردیا تھا۔ گرفتاری کے وقت بھی اسے ہولناک تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس کا کیمرہ توڑ دیا گیا تھا۔ بعد ازاں دوران حراست بھی اذیتوں کا نشانہ بنایا گیا۔