الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں گذشتہ روز ایک یہودی آباد کار اس وقت شدید زخمی ہوگیا جب اس نے ایک فلسطینی نوجوان پر حملے کی ناکام کوشش کی۔ اس دوران دوسرے فلسطینی نوجوان موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں صہیونی شرپسند کی خوب پٹائی کی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ روز الخلیل شہر کے شمال مشرقی قصبے سعیر میں پیش آیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک صہیونی آباد سعیر قصبے میں داخل ہوا جہاں اس نے ایک فلسطینی نوجوان پر حملے کی کوشش کی۔ اس دوران دوسرے فلسطینی نوجوانوں نے اسے گھیرے میں لے کر خوب پٹائی کی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی پٹائی سے صہیونی آباد کار شدید زخمی ہوگیا۔