مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے میں قائم قلندیا پناہ گزین کیمپ کے قریب سے ایک مشتبہ فلسطینی مزاحمت کار کو حراست میں لیا ہے۔ اس کے قبضے سے ایک چاقو برآمد کیا گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی پولیس اور فوج کی طرف سے جاری کردہ بیانات کے حوالے سےبتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے قلندیا سے ایک 20 سالہ فلسطینی نوجوان کو ایک چیک پوسٹ سے اس وقت گرفتار کیا جب وہ فوجیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے قبضے سے ایک چاقو اور ایک صوتی بم بھی ملا ہے۔ مشتبہ فلسطینی مزاحمت کار کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔