فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسلامی جہاد کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن میں فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں جماعت کے کارکنوں اور رہنماؤں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن جاری ہے۔ بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ اسلامی جہاد کے رہنماؤں کی گرفتاری کے سنگین نتائج کی تمام تر ذمہ داری فلسطینی اتھارٹی پرعائد ہوگی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ Â فلسطینی حکام کے ہاتھوں جماعت کے کارکنان اور رہنماؤں کی گرفتاریاں بنیادی شہری آزادیوں کو کچلنے اور انسانی حقوق پامال کرنے کے مترادف ہے۔
اسلامی جہاد نے فلسطین کی تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں نمائندہ سماجی اداروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ عباس ملیشیا کے ہاتھوں نہتے شہریوں کی گرفتاریوں کے خلاف مل کر آواز بلند کریں گے۔
خیال رہے کہ اسلامی جہاد نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ ایام میں فلسطینی ملیشیا نے غرب اردن کے شہر رام اللہ میں کفر نعمہ اور بیت سیرا کے مقامات پر جماعت کے رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور متعدد رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
