مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی ریاست کے قائم کردہ نام نہاد بلدیہ نے شہر کے مشرقی قصبے سلوان میں ایک مقامی فلسطینی ھیثم ابو رموز سے اس کا مکان زبردستی مسمار کردایا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سلوان فالو اپ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز قابض صیہونی بلدیہ کے حکام نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ سلوان ٹاؤن میں ابو رموز شہری کے مکان کا محاصرہ کیا اور مکان کے مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ہاتھوں سے مکان مسمار کریں ورنہ مکان مسمار نہ کرنے پرانہیں بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔صیہونی حکام کا کہنا ہے یہ مکان اسرائیلی بلدیہ کی اجازت کے بغیر تعمیر کیا گیا ہے، اس لیے اسے فوری طور پرمسمار کرنے کا حکم دیا جا رہا ہے۔ مالک مکان کا کہنا ہے کہ صیہونی حکام نے اسے نوٹس جاری کیاتھا جس میں کہا گیا تھا کہ اس نے یہ مکان کود مسمار نہ کیا تو اسے اس کے عوض 50 ہزار شیکل جرمانہ اداÂ کرنا ہوگا۔
