غربِ اردن (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) دریائے اردن کے مغربی کنارے میں صیہونی آباد کاروں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ کے دوران میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا گیا ہے۔
Â
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غربِ اردن میں واقع ایک فلسطینی گاؤں کے مکینوں اور صیہونی آباد کاروں کے
درمیان جھڑپ کی اطلاع ملنے کے فوری بعد اسرائیلی فوجی موقع پر پہنچ گئے تھے اور انھوں نے متحارب فریقوں کو منتشر کرنے کے لیے براہ راست گولیاں چلائی ہیں۔
فلسطینیوں اور صیہونی آباد کاروں نے ایک دوسرے کو واقعے کا ذمے دار قرار دیا ہے جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ اس کی تحقیقات کرے گی۔
فلسطینی حکام کے مطابق فائرنگ سے انیس سال کی عمر کا ایک نوجوان جاں بحق ہوا اور ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔ان کے بہ قول ابھی یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ ان پر صیہونی آباد کاروں نے فائرنگ کی ہے یا وہ اسرائیلی فوجیوں کی گولیوں کا نشانہ بنے ہیں۔
واضح رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کی قائم کردہ بستیوں اور مشرقی القدس میں تقریباً ساڑھے پانچ لاکھ صیہونی رہ رہے ہیں جبکہ غرب ِ اردن میں واقع شہروں اور دیہات میں چھبیس لاکھ سے زیادہ فلسطینی رہ رہے ہیں۔