قلقلیہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے قلقلیہ کے مشرق میں واقع النبی الیاس کے علاقے پر دھاوا بول دیا اور وہاں پر موجود فلسطینی کسانوں کو زیتون کے باغات میں کام کرنے سے روک دیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے کسانوں کو علاقے سے باہر نکال دیا اور انہیں اپنے باغات میں جانے سے روک دیا۔ایک مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کا یہ حملہ غیر قانونی صہیونی بستی معالے شمرون میں رہنے والے آباد کاروں کی جانب سے اشتعال انگیز اقدامات کے نتیجے میں پیش آیا ہے۔
