مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں شعفاط پناہ گزین کیمپ Â کے قریب قائم ایک فوجی چوکی سے متعدد فلسطینی بچوں کو اغواء کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
Â
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کے ماتحت فلسطینیوں کے لباس میں ملبوس کمانڈو یونٹ کے اہلکاروں نے ایک کارروائی کے دوران متعدد فلسطینی بچوں کو حراست میں لیا جنہیں بعد ازاں کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی یونٹ کے اہلکاروں نے سنگ باری کے الزام میں فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی اور ان پر صوتی بم پھینکے۔ بعد ازاں کریک ڈاؤن کے دوران متعدد فلسطینی بچوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
