• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

حماس کے اسیران کا ایک اور گروپ بھوک ہڑتال میں شامل

جمعہ 05-05-2017
in فلسطین
0
0Pala7056
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے شعبہ اموراسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل حماس کے کئی دوسرے اسیران نے بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کے ساتھ یکجہتی کرتے ہوئے آج سے بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے شعبہ اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی مختلف جیلوں میں پابند سلاسل حماس کے کئی رہنما اور ارکان نے بھوک ہڑتال تحریک میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’آزادی اور عزت‘ کے عنوان سے جاری تحریک انتفاضہ کا دائرہ روز بہ روز وسیع ہو رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں تمام فلسطینی اسیران بالخصوص حماس کے کارکنان ہمہ وقت الرٹ ہیں اور وہ آہستہ آہستہ بھوک ہڑتال میں شامل ہو رہے ہیں۔ اسیران پرعزم ہیں اور مشکلات کے باوجود انہوں نے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں 6500 فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ ان میں 300 بچے، 1200 مریض قیدی بھی شامل ہیں جن میں 21 کینسر اور 17 امراض قلب کا شکار ہیں۔

ان میں سے 1500 اسیران نے فلسطین میں ’یوم اسیران‘ کے موقع پربھوک ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ یہ بھوک ہڑتال آج 18ویں  روز میں جاری ہے۔ صہیونی ریاست کی جیلوں میں مجموعی طور پر 6500 سے زاید فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ ان میں 57 خواتین، 300 بچے  اور 500 انتظامی حراست کے قیدی اور 1800 مریض اسیران موجود ہیں۔

سنہ 1967ء کے بعد یہ فلسطینی اسیران کی 23 ویں اجتماعی بھوک ہڑتال ہے۔ سنہ 2014ء میں فلسطینی اسیران نے مسلسل 63 دن تک اجتماعی بھوک ہڑتال کی تھی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieحماس کے اسیران کا ایک اور گروپ بھوک ہڑتال میں شامل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.