ایہود اولمرٹ نے ان خیالات کا اظہار مقبوضہ بیت المقدس میں وکلاء یونین کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی ذہنی، جسمانی، مادی اور معنوی طورپر تیسری تحریک انتفاضہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ مغربی کنارا اس تحریک کا نیا بیس کیمپ ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے میں اسرائیل کے خلاف تحریک کے لیے فضاء تیار ہوچکی ہے۔ تحریک انتفاضہ کا آتش فشاں کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔ مغربی کنارے میں حالات اسرائیلی فوج کے کنٹرول سے نکلتے جا رہے ہیں۔
غزہ میں ناکامیوں کے بعد اسرائیل کا جنگ بندی معاہدے کے لئے وفد بھیجنے کا اعلان
(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیہ کی قیادت میں اسرائیلی...
Read more