• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

تیسری تحریک انتفاضہ سر پرکھڑی ہے، بچنے کا کوئی امکان نہیں: اولمرٹ

بدھ 26-12-2012
in فلسطین
0
plf olmart
0
SHARES
0
VIEWS
 

فلسطین میں صہیونی جبرو تسلط کے خلاف تیسری تحریک انتفاضہ کو نوشتہ دیوار قرار دینے والوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے بھی خبردار کیا ہے کہ فلسطینیوں کی تیسری تحریک انتفاضہ اسرائیلی سرحد پرپہنچ چکی ہے۔ اسرائیل کا اس سے بچنے کا کوئی راستہ باقی نہیں رہا ہے۔

ایہود اولمرٹ نے ان خیالات کا اظہار مقبوضہ بیت المقدس میں وکلاء یونین کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی ذہنی، جسمانی، مادی اور معنوی طورپر تیسری تحریک انتفاضہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ مغربی کنارا اس تحریک کا نیا بیس کیمپ ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے میں اسرائیل کے خلاف تحریک کے لیے فضاء تیار ہوچکی ہے۔ تحریک انتفاضہ کا آتش فشاں کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔ مغربی کنارے میں حالات اسرائیلی فوج کے کنٹرول سے نکلتے جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ فلسطین میں تیسری تحریک انتفاضہ کے بارے میں سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ کا یہ پہلا انتباہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل اسرائیل کی موجودہ حکومت کے کئی وزراء اور قابض فوج بھی مغربی کنارے میں اسرائیل کے خلاف تیسری تحریک انتفاضہ کے بارے میں خبردار کرچکے ہیں۔
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.