ایہود اولمرٹ نے ان خیالات کا اظہار مقبوضہ بیت المقدس میں وکلاء یونین کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی ذہنی، جسمانی، مادی اور معنوی طورپر تیسری تحریک انتفاضہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ مغربی کنارا اس تحریک کا نیا بیس کیمپ ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے میں اسرائیل کے خلاف تحریک کے لیے فضاء تیار ہوچکی ہے۔ تحریک انتفاضہ کا آتش فشاں کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔ مغربی کنارے میں حالات اسرائیلی فوج کے کنٹرول سے نکلتے جا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ فلسطین میں تیسری تحریک انتفاضہ کے بارے میں سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ کا یہ پہلا انتباہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل اسرائیل کی موجودہ حکومت کے کئی وزراء اور قابض فوج بھی مغربی کنارے میں اسرائیل کے خلاف تیسری تحریک انتفاضہ کے بارے میں خبردار کرچکے ہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
