بیت لحم – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے بیت لحم کے مشرقی قصبے تقوع میں ایک سکول پر چھاپا مار کر وہاں کے ہیڈ ماسٹر کو حراست میں لے لیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے دعویٰ کیا کہ وہ ان فلسطینی نوجوانوں کو ڈھونڈ رہے تھے جنہوں نے صہیونی آبادکاروں کی گاڑیوں پر پتھرائو کیا تھا۔صیہونی فوجیوں نے سکول کے ہیڈ ماسٹر ماجد الشاعر کی جانب سے کلاسوں میں داخلے سے روکنے پر ان کو بھی حراست میں لے لیا۔
اس موقع پر قصبے کے داخلی راستے پر اسرائیلی فوج نے عارضی ناکہ قائم کرکے فوجیوں کی بھاری تعداد تعینات کی تھی۔
