مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہرمیں سوموار کو ایک فلسطینی شہری کے فدائی حملے میں دو اسرائیلی فوجی شدید زخمی جب کہ حملہ آور شہید ہوگیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس کی خاتوم ترجمان لوبا السمری نے بتایا کہ ایک فلسطینی نوجوان نے بیت المقدس میں باب الاسباط کے مقام پر باڈر سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر چاقو سے قاتلانہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے جب کہ فوجیوں کے جوابی فائرنگ میں فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق شہید فلسطینی نوجوان کی شناخت ابراہیم محمود مطر کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 25 سال اور تعلق جنوب مشرقی بیت المقدس کے جبل مکبر سے ہے۔ اسرائیلی پولیس نے شہید فلسطینی نوجوان کی والدہ اور والد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان کے زخمی ہونے کے بعد مقامی فلسطینیوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر خون میں لت پت نوجوان کی مدد کی کوشش کی۔ فلسطینی نمازیوں کی بڑی تعداد بھی جائے وقوعہ پر پہنچی مگر اسرائیلی فوجیوں نے کسی بھی فلسطینی کو تڑپتے Â نوجوان کی مدد سے روک دیا جس کے نتیجے میں شہید فلسطینی نوجوان جام شہادت نوش کرگیا۔
ادھر فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے کسی فلسطینی نوجوان کی اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں شہادت کی تصدیق نہیں کی۔