مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پولیس نے جمعہ کے روز مقبوضہ بیت المقدس میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لے لیا اور دعویٰ کیا ہے کہ فلسطین شہری کے گھر کے صحن میں چھپایا اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ بیت المقدس میں گھر میں اسلحہ چھپانے میں ملوث فلسطینی کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔اسرائیلی میڈیا نے مبینہ طورپر فلسطینی شہری کے گھر سے برآمد ہونے والے ہتھیار دکھائے ہیں۔
خیال رہے کہ صیہونی ریاست کی جانب سے غرب اردن اور بیت المقدس میںÂ نہتے فلسطینیوں کے خلاف روز مرہ کی بنیاد پر شہریوں کو حراست میں لے کر اُنہیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
