مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) تنگ آمد بہ جنگ آمد کے مصداق فلسطینی شہری اپنی عزت اور جان کے دفاع میں صیہونی فوجیوں اور پولیس کے وحشیانہ تشدد پر جوابی کارروائی پر مجبور ہوجاتے ہیں۔
گذشتہ روز بیت المقدس میں باب العامود کے مقام پر فلسطینی شہریوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’اعلان القدس‘ کےخلاف احتجاج شروع کیا تو صیہونی پولیس نے نہتے مظاہرین پرتشدد شروع کردیا۔ ایک صیہونی خاتون اہلکار فلسطینی خواتین کو گھیسٹنے لگی تو ایک بہادر فلسطینی بیٹی نے صیہونی اہلکارہ کے ہاتھوں تشدد کا مقابلہ کرتے ہوئے خاتون پولیس اہلکار کی پٹائی کردی۔ایک نہتی فلسطینی لڑکی نے بزدل صیہونی اہلکارہ کو زمین پر پٹخ دیا۔ بعد ازاں اسرائیلی فوجیوں نے زمین پر گری پولیس اہلکارہ کو اٹھانے میں اس کی مدد کی۔
