جنین – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے ایک 27 سالہ اسیر نے انتظامی حراست کی Â ظالمانہ سزا کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسیر محمد ناصر خضر علاقمہ نے چار روز قبل اسرائیلی جیل میں بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔اسیرکا کہنا ہے کہ وہ انتظامی حراست میں توسیع کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال مطالبات پورے ہونے تک جاری رکھیں گے۔
اسیر کے بھائی منیر علاقمہ نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کے بھائی کی رہائی کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں۔
خیال رہے کہ اسیر علاقمہ گذشتہ اگست سے صہیونی جیل میں پابند سلاسل ہیں۔ انہیں اگست میں برطعہ چوکی سے حراست میں لیا گیا تھا۔ حراست میں لیے جانے کے بعد ناصر علاقمہ کو چار ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہیں۔