فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سیمینار ’یبوس‘ کلچرل سینٹر میں منعقد کیا جانا تھا مگر صہیونی حکام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس سرگرمی کے پیچھے حماس کا ہاتھ ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی سماجی کارکنان نے ’مسجد اقصیٰ کی سرپرستی معاہدوں کی رو سے‘ کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
سیمینار کے منتظمین کا کہنا ہے کہ بیت المقدس کے اسرائیلی پولیس چیف کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یبوس‘ سینٹر میں سیمینار کے انعقاد کی اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ مذکورہ سیمینار کے پیچھے حماس کا ہاتھ ہے۔
پولیس کی ہدایت پر گذشتہ روز یبوس کلچرل سینٹر کو شام چار سے رات دس بجے تک بند رکھا گیا تھا۔ اس دوران اس مرکز میں کوئی تقریب منعقد نہیں ہو سکی۔
