• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

قبلہ اول کے 84 سالہ پہرے دار کی 32 سالہ خدمات

پیر 28-08-2017
in فلسطین
0
0Pala8393
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) جب مسجد اقصیٰ کے دفاع اور اس کے تحفظ کی بات آتی ہے تو لا محالہ ایسے فلسطینی جانثاروں کا تذکرہ بھی چھڑتا ہے جنہوں نے اپنی زندگی کا اوڑھنا بچھونا قبلہ اول کی حفاظت بنا رکھا ہے۔

مسجد اقصیٰ کے ایک دیرینہ مرابط، محافظ اور پہرے دار 84 سالہ قبلہ اول کے محافظوں کی فہرست میں شاید سب سے طویل عمر کے حامل ہیں اور انہوں نے 32 سال سے مسجد اقصیٰ کی حفاظت اور مقدس مقام کے دفاع کا بیڑا اٹھا رکھا ہے۔

مصطفیٰ العزۃ ایک فلسطینی مہاجر ہیں۔ انہوں نے آج سے 32 برس قبل بیت لحم کے العزہ کیمپ سے بیت المقدس آنے کے بعد مسجد اقصیٰ کی حفاظت کا سلسلہ شروع کیا۔ اس کے بعد کوئی دن ایسا نہیں گذرا جو انہوں نےقبلہ اول کے دفاع کے لیے نہ لگایا ہو۔

چوراسی سالہ الحاج ابراہیم مصطفیٰ العزۃ بتیس سال سے مسجد اقصیٰ کے مستقل نمازی ہیں۔ وہ مسجد اقصیٰ سے کوئی چار کلو میٹر دو باب الاسباط کے مقام پر رہتے ہیں۔ پیرانہ سالی کے باعث ان کے لیے چلنا دشوار ہے مگر وہ لاٹھی کے سہارے بس میں سوار ہو کر قبلہ اول پہنچتے ہیں۔ انہوں نے بڑھاپے کو قبلہ اول کے دفاع اور ربط میں رکاوٹ نہیں بننے دیا۔

بوڑھے مرابط نے کہا کہ میں فجر کی نماز بھی مسجد اقصیٰ ہی میں ادا کرتا ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ پوری فلسطینی قوم کو قبلہ اول کی حفاظت کرتے ہوئے صہیونی ریاست کے جرائم کی روک تھام کے لیے سیسہ پلائی دیوار بننا چاہیے۔

وہ کہتے ہیں کہ نماز فجر کے بعد وہ اکثر درس قرآن دیتے ہیں۔ لوگ شوق سے ان کا درس سنتے ہیں۔ وہ زیادہ تر فکر آخرت کے موضوعات پر بات کرتے ہیں۔ نمازی ان سے قیامت اور اس کی ہولناکیوں کے بارے میں سوال جواب کرتے ہیں۔ گذشتہ روز بھی جب وہ نماز فجر کے بعد درس قرآن کے لیے بیٹھے تو وہاں پر حاضرین مجلس کے سوال جواب کا بھی سیشن ہوا۔ الحاج مصطفیٰ العزہ نے بتایا کہ جس طرح ایک منادی[اعلان کرنے والا] قبۃ الصخرہ سے قیامت کی منادی کرے گا۔

سفید گھنی داڑی والے بزرگ الحاج ابراہیم مصطفیٰ العزہ نے وہ 1985ء سے سال سے مسجد اقصیٰ کے مرابط چلے آرہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ کےبلند مرتبے کی بدولت وہ تین عشرون سے اس مقدس مقام سے جڑے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ قبلہ اول کی اہمیت میں جانتا ہوں۔ جو شخص ایک بار اس مقدس مقام کی قدرو قیمت جان لے وہ بلا شبہ کبھی اس سے دور نہیں ہوگا۔ یہ وہ مقدس مقام ہے جہاں آقائے دو جہاں سرور کونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے معراج کے موقع پر سوا لاکھ انبیائے کرام کی امامت فرمائی تھی۔

الشیخ مصطفیٰ العزۃ نے مرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے ماضی کے اوراق پر بھی نظر ڈالی۔ انہون نے بتایا کہ پیشے کے اعتبار سے میں ایک پلمبر تھا۔ سنہ 1980ء کے عشرے میں میں نے اپنا پیشہ ترک کرکے خود کو قبلہ اول کے دفاع کے لیے وقف کردیا۔ اس کے بعد میں مسلسل مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرتا ہوں۔ اس عرصے میں ایک بار حج اور پانچ مرتبہ عمرہ کی ادائی کی سعادت بھی حاصل کی۔ میں بغیر مالی اور مادی اجرت کے بغیر قبلہ اول میں آنے والے نمازیوں کی خدمت بجا لاتا ہوں۔ میری نیت کسی دنیاوی اجر کے لیے نہیں بلکہ اخروی اجرو ثواب کے لیے ہے۔

ایک سوال کے جواب میں الشیخ العزۃ نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کے دفاع کی پہلی ذمہ داری فلسطینی قوم پرعاید ہوتی ہے کیونکہ فلسطینی اس مقام کے حقیقی میزبان ہیں۔ مگر یہ کام تنہا فلسطینیوں کے بس کی بات نہیں۔ قبلہ اول تو پوری دنیا کے مسلمانوں کا ہے۔ اس لیے اس کے دفاع کے لیے پوری مسلم امہ کو متحرک رہنا چاہیے۔

الشیخ العزہ بعض اوقات دن کو واپس اپنے گھر لوٹ آتے ہیں مگر وہ زیادہ تر اپنا وقت رات کو مسجد کے بند ہونے تک وہیں قیام کرتے ہیں۔ انہوں نے مسجد اقصیٰ کے باہر اسرائیل کے الیکٹرانک گیٹس کی تنصیب کو بھی اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ ان کا کہنا ہے کہ قبلہ اول کے دفاع اور اس کے تمام انتظامی و سیکیورٹی امور کی ذمہ داری مسلمانوں کا حق ہے۔ یہودی غاصب ہیں اور اُنہیں قبلہ اول کےامور میں مداخلت کا کوئی حق نہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.