نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) انسانی حقوق کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران 84 فلسطینی خواتین اور لڑکیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 84 فلسطینی خواتین اور لڑکوں کو سال 2017ء کے آغاز سے اب تک حراست میں لیا جاچکا ہے۔تنظیم کے ترجمان ریاض الاشقر کے مطابق اسرائیلی فوج فلسطینی خواتین کو صہیونی حکام کے خلاف مظاہروں میں شرکت سے روکنے یا اسرائیلی فوجیوں پر حملوں سے روکنے کے لئے حراست میں لے رہی ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ حراست میں لئے جانے والی خواتین میں نو کو کم عمر قرار دیا گیا جس میں 12 ھدیل الرجبی بھی شامل ہیں جنہیں اسرائیلی فوج نے تفتیش کے لئے طلب کیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ 14 سالہ آیا عمر کو قلندیہ چیک پوائنٹ پر اسرائیلی فوجیوں پر حملے کے الزام کے گفتار کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ 14 سالہ مالک الغلید کو حراست سے قبل شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی پولیس نے متعدد خواتین کو گولی مار کر حراست میں لیا گیا۔ ان میں 17 سالہ تقویٰ حماد اور 39 سالہ آسیہ الکعبانہ شامل ہیں۔
