مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) کل بدھ Â کے روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں83 صہیونی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پردھاوا بولا اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں قبلہ اوّل کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اتوار کو علی الصباح 67 یہودی مراکشی دروازے (باب المغاربہ) کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔ جب کہ شام کو 16 Â صہیونی شرپسند قبلہ اوّل میں داخل ہونے کے بعد مسجد کے اندرونی اطراف میں گھومتے اور سیٹیا بجاتے رہے۔ صہیونی شرپسند مراکشی دروازے سے داخلے کے بعد مسجد کے ’باب السلسلہ‘ سے باہر نکلتے رہے۔رپورٹ کے مطابق صہیونی حکام نے علی الصباح مسجد اقصیٰ کا مراکشی دروازہ صہیونیوں کی آمد روفت کے لیے کھول دیا گیا۔ یہ دروازہ مقامی وقت کے مطابق دن ساڑھے گیارہ بجے تک کھلا رکھا گیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اتوار کو علی الصباح ہی سے مسجد اقصیٰ کےتمام داخلی اور خارجی راستوں پر اسرائیلی فوج کے مسلح دستے تعینات تھے۔ صہیونی آبادکاروں کی رہنمائی کے لیے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کرنے والوں میں یہودی ربی بھی شامل تھے جنہوں نے اجتماعی عبادات کی ادائیگی کے لیے "جبل ہیکل” میں آمد ورفت جاری رکھنے Â پر زور دیا۔ خیال رہے کہ صہیونی مسجد اقصی کی تاریخ مسخ کرتے ہوئے اس کے لیے "جبل ہیکل” کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔
