کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کر نام نہاد مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج Â نے مسجد الاقصیٰ میں سوموار Â کو صہیونی اشرار کے کئی گروپ اسرائیلی پولیس اور فوج کی سیکیورٹی میں Â مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔ قبلہ اوّل کی بے حرمتی کرنے والے صہیونیوں کی تعداد 73 بتائی جاتی ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی آباد کاروں کی بڑی تعداد مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔
اسی اثناء میں پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں صہیونی آباد کار باب المغاربہ (مراکشی دروازے) سے داخل ہوئے اور کئی گھنٹے مسجد میں گھومنے پھرنے کے بعد باب السلسلہ سے باہر نکلے۔ اس موقع پر اسرائیلی پولیس کی طرف سے صہیونیوں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔