• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسجد اقصیٰ کو شہید کرنے کے لیے70 ملین ڈالر کا خفیہ اسرائیلی منصوبہ

منگل 19-12-2017
in فلسطین
0
0Pala9568
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی اخبارات نے مسجد اقصیٰ کے گرد کھدائیوں کے ایک انتہائی صیہونی منصوبے کا پتا چلایا ہے اور بتایا ہے کہ حکومت نے اس منصوبے کے لیے 7 کروڑ امریکی ڈالر کی خطیر رقم مختص کی ہے۔ دوسری جانب فلسطینی مبصرین نے اس بھاری بھرکم صیہونی منصوبے کو براہ راست قبلہ اوّل کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رقم کھدائیوں کے لیے نہیں بلکہ مسجد اقصیٰ کو شہید کرنے کے لیے مختص کی گئی ہے، کیونکہ اس رقم کے استعمال سے مسجد اقصیٰ کے گرد کھدائیوں کے ذریعے مقدس مقام کی بنیادیں کھوکھلی کی جائیں گی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کثیرالاشاعت عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی وزارت ثقافت و اسپورٹس نے مسجد اقصیٰ کے گرد مزعومہ ہیکل سلیمانی کی بنیادوں کی تلاش اور کھدائیوں کے لیے 20 کروڑ 50 لاکھ شیکل کی رقم مختص کی ہے۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 70 ملین ڈالر یا سات کروڑ ڈالر کے برابر ہے۔

فلسطینی رکن پارلیمان اور القدس کے لیے قائم کردہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے رکن طلب ابوعرار نے قبلہ اوّل کے گرد کھدائیوں کے لیے بھاری رقوم مختص کیے جانے کو انتہائی خطرناک منصوبہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ الاقصیٰ کے گرد اور اس کی بنیادوں تلے کھدائیاں مغربی، صیہونی ایجنڈے کا حصہ ہیں جس کا مقصد مسجد اقصیٰ کے وجود کو خطرے میں ڈالنا ہے۔

طلب ابو عرار نے کہا کہ قبلہ اوّل کےارد گرد کھدائیوں کا سلسلہ نیا نہیں بلکہ مذکورہ خطیر رقم کے منصوبے ظاہر ہوتا ہے کہ صیہونی انتہا پسندوں کی حکومت قبلہ اوّل کے وجود کو ختم کرنے کی گھناؤنی سازش کی مرتکب ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہ ظاہر اسرائیلی حکومت نے پرانے بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے گرد کھدائیوں کو آثار قدیمہ کی تلاش کی اسکیموں کا نام دیا ہے مگر در پردہ اسرائیل مسجد اقصیٰ کی بنیادیں کمزور کرکے مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام کے وجود کو ختم کرنا چاہتا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.