• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

’ریمون‘ ’مجد‘ جیلوں کے60 فلسطینی اسیران بھوک ہڑتال میں شامل

پیر 24-04-2017
in فلسطین
0
0Pala6923
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیلوں’ریمون‘ اور ’مجد‘ میں پابند سلاسل مزید 60 فلسطینی شہریوں نے اجتماعی طور پر بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال پر نظر رکھنے کے لیے قائم کردہ ’فالو اپ‘ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘مجد‘ جیل کے مزید 40 اور ‘ریمون‘ جیل کے 20 اسیران نے بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی اسیران کی بڑی تعداد نے 17 اپریل کو اسرائیلی مظالم کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ آج یہ بھوک ہڑتال آٹھویں روز میں جاری ہے۔ اسرائیلی جیل انتظامیہ اور فوج نے فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال ختم کرانے کے لیے تمام حربے استعمال کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے مگر دشمن کی تمام تر سازشوں کے علی الرغم اسیران نہ صرف بھوک ہڑتال جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں بلکہ ہڑتال کرنے والوں کی صف میں مزید اسیران بھی شامل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران اور کلب برائے اسیران کی طرف سے قیدیوں کی بھوک ہڑتال پر نظر رکھنے کے لیے ایک مشترکہ فالو اپ کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی انتظامیہ نے’عوفر‘ کے سوا باقی تمام قید خانوں میں پابند سلاسل اسیران کو ان کے وکلاء سے ملنے سے روک دیا ہے۔

کمیٹی کا کہنا ہے کہ صہیونی انتظامیہ ایک منظم منصوبے کے تحت فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال معطل کرانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ اسیران کے حوالے سے اسرائیلی انتظامیہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزیاں کررہی ہے۔ بھوک ہڑتالی اسیران کو دباؤ میں لانے کے لیے طرح طرح کے حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.