فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کی تعمیر ومرمت کی ذمہ دار کمیٹی کے رکن اور فلسطینی محکمہ اوقاف کے ایک عہدیدار محمود عناتی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
دو روز قبل بھی اسرائیلی فوج نے Â مسجد اقصیٰ کی تعمیراتی کمیٹی کے رکن انس الدباغ کو حراست میں لے لیا تھا۔ صہیونی پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ الدباغ نے ایک پولیس اہلکار کو گالیاں دی تھیں جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔ Â بعد ازاں انس الدباغ کو 15دن کے لیے قبلہ اوّل سے بے دخل کردیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج Â نے مسجد الاقصیٰ میں منگل Â کو اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 57 صہیونی اشرار نے قبلہ اوّل کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی آباد کاروں کی بڑی تعداد مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔
