رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) سوموار کے روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں55 صہیونی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پردھاوا بولا اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں قبلہ اوّل کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سوموار کو علی الصباح 43 صہیونی مراکشی دروازے (باب المغاربہ) کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔ جب کہ شام کو 12 Â صہیونی شرپسند قبلہ اوّل میں داخل ہونے کے بعد مسجد کے اندرونی اطراف میں گھومتے اور سیٹیا بجاتے رہے۔رپورٹ کے مطابق صہیونی حکام نے علی الصباح مسجد اقصیٰ کا مراکشی دروازہ صہیونیوں کی آمد روفت کے لیے کھول دیا گیا۔ یہ دروازہ مقامی وقت کے مطابق دن ساڑھے گیارہ بجے تک کھلا رکھا گیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سوموارکو علی الصباح ہی سے مسجد اقصیٰ کےتمام داخلی اور خارجی راستوں پراسرائیلی فوج کے مسلح دستے تعینات تھے۔ صہیونی آبادکاروں کی رہنمائی کے لیے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کرنے والوں میں یہودی ربی بھی شامل تھے جنہوں نے اجتماعی عبادات کی ادائیگی کے لیے "جبل ہیکل” میں آمد ورفت جاری رکھنے Â پر زور دیا۔ خیال رہے کہ صہیونی مسجد اقصی کی تاریخ مسخ کرتے ہوئے اس کے لیے "جبل ہیکل” کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔
