فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ریڈ کراس کی خاتون ترجمان سھیر زقوت نے بتایا کہ گذشتہ روز 17 بچوں اور29 بڑی عمر کے افراد سمیت باون فلسطینی شہریوں نے صحرائی جیل نفحہ میں اپنے اسیر اقارب سے ملاقات کی۔
یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں کرائی گئی جب اسرائیلی انتظامیہ غزہ اور مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے فلسطینیوں پر جیلوں میں قید اپنے پیاروں سے ملاقات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
گذشتہ ہفتے انسانی حقوق کی تنظیم ریڈ کراس کی ترجمان زقوت نے بتایا تھا کہ صہیونی انتظامیہ کی طرف سے اسیران کے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت دینے سے روک دیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام نے Â اسیران کے اقارب پر ملاقات پر نئی قدغنیں عائد کی ہیں اور کسی بھی اسیر کے ساتھ صرف دو ماہ کے بعد اس کے خاندان کے کسی ایک فرد کی ملاقات کرائی جا سکتی ہے۔